• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹوکیو (عرفان صدیقی ) جاپان میں جمعہ کی دوپہر تاتوری اور اوکایاما صوبے میں زلزلے کے زبردست جھٹکوں سے سترہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا جبکہ بہت بڑے علاقے میں بجلی کا بریک ڈاون بھی ہوگیا ، تاہم کسی بھی شخص کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، جاپان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ علاقے میں سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی تاہم چھ اعشاریہ چھ زلزلے کی شدت کے بعد مزید آفٹر شاکس سے بچنے کے لیے علاقے میں لوگوں کو احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے۔
تازہ ترین