• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے یوگا گرو بابا رام دیو کا پاکستان میں کیمپ لگانے کی خواہش کا اظہار

نئی دہلی(ایجنسیاں)بھارت کے معروف یوگاگرو بابارام دیو نے پاکستان میں یوگاکیمپ لگانے کی خواہش ظاہر کردی۔ بھارتی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بابارام دیونے طنزیہ طورپرکہاکہ وہ پاکستان میں یوگاکیمپ کھولنے کے خواہاں ہیں مگر پاکستانی فنکاروں کی طرح منافع اپنے ملک نہیں لائیں گے بلکہ وہاں اسے کمایا جانے والاپیسہ پاکستان کے عوام کی فلاح وبہودکےلئے ہی استعمال ہوگا۔انہوں نے اڑی حملے کی مذمت نہ کرنے پربھی پاکستانی فنکاروں پرتنقیدکی اورکہاکہ اگرچہ فنکاردہشت گردنہیں ہوتے لیکن ان لوگوں میں کوئی احساس نہیں ہے ان کاتعلق صرف فلموں،پیسہ کمانے اوربریانی کھانے سے ہے۔انہوں نے کہاکہ نیپال اوربنگلہ دیش میں یوگاکے کیمپ کھولے جاچکے ہیں۔
تازہ ترین