• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ:سابق پولیس سپرنٹنڈنٹ لڑکوں کیساتھ زیادتی کا مجرم نکلا

لندن(جنگ نیوز) برطانیہ میںشمالی ویلز کا سابق پولیس سپرنٹنڈنٹ لڑکوں کے ساتھ زیادتی کا مجرم پایا گیا ہے۔79سالہ گورڈن اینگلیزیاپر الزام تھا کہ انہوں نے  1980کے دوران نوجوان مجرموں کے ہوم آفس اٹینڈنس سینٹر اور چلڈرن ہوم میں لڑکوں کو جسمانی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، اس سلسلے میں جج گیرائنٹ والٹر نے اینگلیزیا کی ضمانت کرتے ہوئے واضح کیا کہ جب اگلے ماہ سزا سنائی جائیگی تو انہیں جیل جانا ہوگا، عدالت کا کہنا تھا کہ مدعا علیہ کو جنسی مجرموں کے رجسٹر پر دستخط کرنا ہوںگے۔  اس دوران عوامی گیلری سے ایک شخص چلایا کہ ’’ برطانیہ میں انصاف کے لیے یہ ایک عظیم دن ہے! 30سال ہم نے اس کا انتظار کیا۔
تازہ ترین