• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس مقدمے کی سماعت دھرنے سے ایک روز پہلے ہوگی، سپریم کورٹ نے تاریخ پر نظرثانی کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے پاناما لیکس(پیپرز) کی تحقیقات کے حوالہ سے مقدمہ کی سماعت کی تاریخ پر نظر ثانی کرتے ہوئے کیس کی سماعت پاکستان تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے سے ایک روز پہلے یکم نومبر کو مقرر کرتے ہوئے تمام فریقین کونوٹس جاری کردیئے ہیں،جمعہ کوسپریم کورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عدالت نے قبل ازیں مقدمہ کی سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی تھی، تاہم بعدازاں عدالت نے کیس کی تاریخ پر نظر کرتے ہوئے یکم نومبر کردی ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام فریقین عمران خان ،جماعت اسلامی، طارق اسد ،اسد کھرل ، شیخ رشید احمد ، چیرمین نیب ،ڈی جی ایف آئی اے، الیکشن کمیشن،وزیراعظم نوازشریف ،وزارت قانون وانصاف ، ایف بی آر ،مریم نواز،حسین نواز،حسن نواز، کیپن ریٹائرڈمحمد صفد ر، وزیرخرانہ اسحاق ڈار ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کونوٹس جاری کرتے ہوئے آگاہ کیاگیاہے کہ یکم نومبرکوعدالت 9 بجے صبح کورٹ شروع ہونے پر سہولت کے مطابق کیس کی سماعت کرے گی جبکہ یکم نومبر والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ میں کیس کا نمبر فکسڈ کردیا جائے گا۔ آن لائن کے مطابق نوٹسز میں وزیراعظم اور فریقین کو کہا گیا ہے کہ عدالت آتے ہوئے اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کر آئیں۔این این آئی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر فریقین کو یکم نومبر سے قبل جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت، سیکرٹری داخلہ، پیمرا، نیب، الیکشن کمیشن، ایف بی آر، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزارت پارلیمانی امور کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 30 اکتوبر تک جواب جمع کرائیں تاکہ پاناما لیکس پر کارروائی کو آگے بڑھایا جائے،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
تازہ ترین