• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران اور قادری کے وارنٹ برقرار، 17 نومبر کو پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے 2014 کے حکومت مخالف دھرنوں کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے پی ٹی وی سمیت پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  عمران خان اور طاہر القادری سمیت 70 دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ عدالت نے 6ملزمان کے حاضر ہونے پر ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔  
تازہ ترین