• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ایئر فورس کے سربراہ سمیت دیگر غیرملکی شخصیات دھرنے کی وجہ سے پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ نہیں کرپارہیں

اسلام آباد (صالح ظافر) سعودی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل محمد بن صالح القتیبی آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی دیگر غیر ملکی شخصیات میں شامل ہیں تاہم دو نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے وہ اس دورے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر پا رہے۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ جنرل قتیبی کو ان کے پاکستانی ہم منصب ایئر چیف مارشل سہیل امان نے مدعو کیا ہے اور وہ 6؍ نومبر کو پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سعودی ایئر فورس پاکستان کے ساتھ مشترکہ مشقوں اور دفاعی ساز و سامان خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امکان ہے کہ دورے کے موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی ایئر چیف نے وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا۔ سعودی ایئر چیف کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب سے انتظامات کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں تاہم اسلام آباد کی طرف سے سعودی مہمانوں کو واضح اشارہ نہیں دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے  غیر ملکی مہمانوں کو واضح جواب نہیں دے پا رہی اور امکان ہے کہ صورتحال آئندہ ہفتے تک واضح ہوجائے گی۔
تازہ ترین