• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس اوردھرنا،وزیراعظم نے آج گورنر ہائوس لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا

لاہور ( آن لائن ) وزیر اعظم نواز شریف نے آج گورنر ہائوس لاہو ر میں ایک اہم اجلا س طلب کر لیا۔ اجلاس میں عدالت عظمی میں پاناما کیس اور دو نومبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے اور امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،گورنر رفیق رجوانہ،وزیر قانون رانا ثناء اللہ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،آئی جی پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔  
تازہ ترین