• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراکین پارلیمنٹ کے ٹیلیفون ٹیپ ہونے سے متعلق تحریک استحقاق،سینیٹ قائمہ کمیٹی نےمختلف اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی اراکین پارلیمنٹ کے ٹیلیفون ٹیپ ہونے سے متعلق تحریک استحقاق پر قائمہ کمیٹی استحقاق نے مختلف اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ 24 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں  کارروائی ہو گی۔ پنجاب میں چیک پوسٹوں و ناکوں پر شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات سے متعلق تحریک استحقاق پر بھی غور ہو گا۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور فاٹا کے چیف سیکرٹریز سمیت دونوں صوبوں کے دیگر اعلیٰ افسران کے خلاف استحقاق مجروح کرنے کی تحاریک  پر  بھی غورہو گا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی  ٹیلیفون ٹیپ ہونے سے متعلق تحریک استحقاق پر وزارت داخلہ کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔  محرک نےاپنے اور کئی پارلیمنٹیرینز کے ٹیلیفون ٹیپ ہونے کے معاملے سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا تھا۔ اجلاس میں فاٹا ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان، ایس ایم بی آر خیبرپختونخوا سیکرٹری وزارت مواصلات سی ای او این ڈبلیو او کے خلاف بھی قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں شریک نہ ہونے پر تحریک استحقاق پر غور ہو گا۔ یہ تحریک قائمہ کمیٹی مواصلات کے چیئرمین داؤد خان اچکزئی کی طرف سے ایوان میں پیش کی گئی تھی جسے کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
تازہ ترین