• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی مؤقف پیش کرنا اٹارنی جنرل کی آئینی ذمہ داری ہے‘ اٹارنی جنرل اور سرکاری وکلاعدالتی معاونت کے پابند ہیں،عمران خان

 اسلام آباد (این این آئی)اٹارنی جنرل آفس نے وزیراعظم کے کیس سے متعلق عمران خان کے بیان کو غیر مناسب اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی مؤقف پیش کرنا اٹارنی جنرل کی آئینی ذمہ داری ہے‘ اٹارنی جنرل اور سرکاری وکلاعدالتی معاونت کے پابند ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آفس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز کے حوالے سے دائر درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے نوٹس دیا ہے‘ عمران خان کی سرکاری وکلا کی جانب سے وزیر اعظم نوازشریف کو تحفظ دینے کی بات غیر آئینی اورغیر مناسب ہے ‘عدالت کی معاونت کرنااورسرکار کا موقف عدالت میں پیش کرنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین