• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفرآباد ڈیرہ بگٹی کی سرحدی پٹی پربارودی سرنگ کادھماکا‘میاں بیوی جاں بحق

ڈ یر ہ مراد جمالی +ہرنائی( نمائندگان جنگ) جعفرآباد اورڈیرہ بگٹی کی سرحدی حدود میں بارودی سرنگ دھماکے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے جبکہ کوہلو میں بجلی کے دوکھمبوں کو دھماکا خیزمواد سے تباہ کر دیا گیا لیویز کے مطابق جمعہ کو جعفر آ باد اورڈ یر ہ بگٹی کی سر حدی پٹی آ رڈ ی 238کھٹن کے مقا م پر المر اد نا می شخص اپنی بیو ی مسما ت ( گ ) کے ہمر اہ مو ٹرسا ئیکل پر رشتہ دار وں سے تعز یت کے لیے جا ر ہا تھا کہ راستے میں با ردوی سر نگ کانشانہ بن گیا دھماکے سے میاں بیوی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے فورسز نے موقع پر پہنچ کر مزید بارودی سرنگوں کی تلاش کیلئے بم اسکواڈ ٹیم طلب کرلی ہیں ہرنائی سے نامہ نگار کے مطابق کوہلو سے تحصیل تمبومست توکلی جانیوالی لائن کے دوکھمبوں کو دھماکہ خیزمواد سے اڑادیا جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی کلیرنس ملنے کے بعد واپڈا کی ٹیم نے بجلی کی بحالی کاکام شروع کردیاہے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔
تازہ ترین