• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد دھرنا، حکومت کا پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ، 3 رکنی وزارتی کمیٹی قائم

اسلام آباد ( صبا ح نیوز)حکومت نےتحریک انصاف کی طرف سے دو نومبر کودھرنے اوراسلام آباد بند کرنے کی کال پرپارلیمنٹ میں موجودجماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے‘پی ٹی آئی احتجاج کےد وران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی غورکیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کے لیے جمعہ کو وفاقی وزرا پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے‘اس کمیٹی میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے علاوہ خواجہ سعد رفیق اور حاصل بزنجو شامل ہیں‘یہ کمیٹی پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور انہیںپانامالیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کی کال کی مخالفت کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کرے گی‘معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی ،حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس طلب کرنے کے بارے میں بھی غور کیا جا سکتا ہے‘پارلیمنٹ میں حزب مخالف کی جماعتوں نے جن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی قابل ذکر ہیں، عمران خان کی احتجاج اور شہر کو بند کرنے کی دھمکی کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔حکومت انتظامی سطح پر فیصلہ کرچکی ہے کہ اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیاجائیگا،تاہم حکومت معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی حکمت عملی کے تحت قائم کمیٹی پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، ق لیگ، جماعت اسلامی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف)سے رابطے کررہی ہے، حکومتی کمیٹی بی این پی عوامی، فاٹا اراکین سمیت دیگر آزاد اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز سے بھی رابطے کریگی۔
تازہ ترین