• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ بھارتی جج نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آوازاٹھا دی

 ممبئی(ایجنسیاں)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اورپریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نے فواد خان کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روکنے پر انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونرمان سینا کوان ہی کی زبان میں چیلنج دے دیا۔ ایم این ایس کے کارکنوں کو غنڈہ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو بحیرہ عرب کا کھاراپانی پیا ہے لیکن میں الہٰ آبادی غنڈا ہوں ،میں نے سنگم کا پانی پیا ہے، کمزور فنکاروں کو اپنی بہادری دکھانے کے بجائے آئو مجھ سے مقابلہ کرو،تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے۔جسٹس کاٹجواس سے پہلے بھی گائے کا گوشت کھانے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس پر انتہا پسندوں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔دوسری جانب فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز روکنے پرسابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے بھی ایم این ایس پر شدید تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس پارٹی کا اسمبلی میں صرف ایک رکن ہے،انہوں نے اب تک سبق نہیں سیکھا،اگران کی طرف سے دھمکیوں کا یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو اگلے انتخابات کے بعد اسمبلی میں ان کا ایک ممبر بھی نہیں ہو گا۔
تازہ ترین