• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن سےنوجوان لڑکے کی 10دن پرانی تشددزدہ لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن سےنوجوان لڑکے کی 10دن پرانی تشددزدہ لاش ملی۔پولیس کا کہناہے کہ ہلاکت نشے کی زیادتی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی تھانے کی حدود بلدیہ نمبر7قبرستان کے قریب سے ایک نوجوان کی 8سے 10دن پرانی تشددزدہ لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش تحویل میں لے کرسول اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت20سالہ محمد کامران ولد اکمل کے نام سے کی گئی۔ متوفی اسی علاقے کا رہائشی اور کچھی برادری سے تعلق تھا۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہواہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالےکردی۔
تازہ ترین