• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کو مضبوط بنایا جائے، مسائل کے حل کیلئےایس ایم ظفر نے تین نکاتی روڈ میپ پیش کردیا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) ممتاز آئینی ماہر اورسابق وزیر قانون سینیٹر(ر) ایس ایم ظفر نے قومی مسائل کے حل کےلئے وفاق کو مضبوط بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ سینیٹر (ر) ایس ایم ظفر نے جمعہ کو اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ کے اجتماع سے خطاب میں کہاکہ پاکستان کو مضبوط بنانے کےلئے وفاق کو مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے اس حوالے سے تین نکاتی روڈ میپ پیش کیا اور کہاکہ اردو کی قومی زبان کی حیثیت سے ترویج بہت ضروری ہے۔  خواتین کے حقوق کے تحفظ  کیلئے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کام کیا جائے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کو کالا باغ ڈیم نہ بننے دیا جائے۔ ڈاکٹر خالد رانجھا نے کہاکہ مسلم لیگ کو بطور اپوزیشن فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجتماع سےراجہ بشارت ، انتخاب خان آف چمکنی،  طارق حسن،، میر عبدالکریم نو شیروانی(کوئٹہ) ، اجمل وزیر ، جعفر مندوخیل ، سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ،  ڈاکٹر را ج شاہین ،عمران مسعود ، ڈاکٹر عظیم لکھوی،محمود ہاشمی، میر نصیر مینگل مصطفی ملک، حافظ عمار یاسر، امتیاز رانجھا، کنور محمد ارشد، میجر(ر) طاہر صادق ، شکور مزاری، چوہدری ظہیر الدین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین