• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ’’پروین بوبی‘‘ کی وصیت موت کے 11سال بعد منظور

نئی دہلی(جنگ نیوز) بمبئی ہائی کورٹ نے بھارتی اداکارہ دوا پروین بوبی کی وصیت ان کی موت کے 11 سال بعد منظور کرلی ہے جس کے تحت بھارتی اداراہ کی جائیداد میں سے 80فیصد جونا گڑھ میں ٹرسٹ کے کاموں پر خرچ کی جائے گی اور 20فیصد اداکارہ کےننھیال کے انکل کو  دی جائے گی، مذکورہ مقدمہ اداکارہ کےپھوپھی زاد رشتے داروں کی جانب سے لڑ ا جارہا تھا جنہیں ان کی دولت میں بھی ایک روپیہ بھی نہیں ملا تھا ۔ایک رپورٹ کے مطابق 2005 میں اداکارہ کی یہ وصیت ان کے ننھیالی انکل مراد خان بابی کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کے مطابق اداکارہ کی جائیداد میں سے 20فیصد انہیں اور 80فیصد’’ٹرسٹ‘‘کے کام پر خرچ کیا جانا تھا، اس وصیت کے منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی اداکارہ کے پھوپھی زاد رشتے داروں نے اسے جعلی قرار دیکر مقدمہ دائر کردیا۔ بہرحال، عدالت نے مراد خان کی پیش کردہ وصیت کے حق میں فیصلہ سنادیاہے۔ پروین کے انکل کا کہنا ہے کہ قانونی جنگ کبھی بھی پیسے کے لیے نہیںتھی یہ صرف اداکارہ کی آخری خواہش کے لیے تھی اور اب میں اس کی جائیداد کو ٹرسٹ کے قیام کےلیے استعمال کروںگا جو اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔
تازہ ترین