• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن پارلیمان کی جاسوسی سے متعلق متنازع قانون کی منظوری

برلن ( جنگ نیوز)جرمن پارلیمان نے اُس مسودہٴ قانون کو منظور کر کے اُسے قانون کی شکل دے دی جس کے تحت جرمن خفیہ ادارہ بی لوگوں کے مواصلاتی رابطوں میں خفیہ دخل اندازی کر سکے گا، نئے قانون کے تحت جرمن خفیہ ایجنسی کو ایک طرح سے اجازت مل گئی ہے کہ وہ ایسے جرمنوں کے مواصلاتی رابطوں کو انٹرسیپٹ کر سکتی ہے، جن سے عوام اور ریاست کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو گا۔ جرمنی کی اہم سیاسی پارٹی گرینز نے متنبہ کیا ہے کہ وہ اِس قانون کو ملک کی اعلیٰ ترین دستوری عدالت میں چیلنج کرنے کے علاوہ یورپی عدالتِ انصاف میں بھی درخواست دائر کر سکتی ہے۔
تازہ ترین