• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن مذاکرات کیلئے در اندازیاں روکنا ہوں گی، محبوبہ مفتی

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے ماحول کو سازگار بنانے کیلئے پاکستان کو سرحد پار سے دراندازیوں کا سلسلہ روکنا ہوگا،  پولیس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ پاکستان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے بات چیت شروع کرنے سے پہلے سرحد پار سے دراندازی کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کشمیری مظاہرین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نوجوانوں کے پتھرائو کرنے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ پیپلزڈیموکریٹک پارٹی  کی رہنما نے کہاکہ متنازع آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ(اے ایف ایس پی اے )کو کشمیر سے صرف عسکریت پسندی کے خاتمے کی صورت میں ہی ہٹایا جاسکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اے ایف ایس پی اے کو ختم کرنا ہے لیکن ہمیں اس کیلئے عسکریت پسندی کوروکنا ہوگا۔
تازہ ترین