• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والے بھارتی ڈاکٹر دیسائی’’ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن‘‘ کے صدر مقرر

نئی دہلی(جنگ نیوز)ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن نےکرپشن کے کیسز کا سامنا کرنے والے بھارتی ڈاکٹر کو رواں سال کیلیے اپنا صدر مقرر کردیا۔جمعے کو ’’ڈبلیو ایم اے‘‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کیتن دیسائی نے تائیوان میں ایسوسی ایشن کی سالانہ اسمبلی سے بطور صدر اپنا افتتاحی خطاب کیا ہے اور وہ اس عہدے پر 2016/2017تک خدمات انجام دیں گے۔ ڈاکٹر دیسائی پر سازش اور کرپشن کے الزامات ہیں تب سے ہیں جب انہیں 2009 میں ایسوسی ایشن کی جانب سے مستقبل کے لیے بطور صدر چنا گیا تھا ، ڈاکٹر دیسائی نے کرپشن کےحوالے سے زیر التوا کیسز میں الزامات کی تردید کی ہے۔
تازہ ترین