• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے خودچابی بھری‘حکومت کوایکشن کاجوازمل گیا، خورشید شاہ

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ کی چیمپئن ہے‘ وقت آیاتودیکھ لیں گے‘سولو فلائٹ لے کر عمران خان نے بڑی غلطی کی ہے، 2نومبر کا دھرناکام ہوگا ٗ خفیہ اجلاس کی باتیں لیک کروانا درست نہیں، پیپلز پارٹی کے مطالبات نہ مانے گئے تو پارلیمنٹ میں احتجاج کرینگے ۔جمعہ کو ایک انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ کپتان 2نومبر کو ناکام ہو جائیں گےکیونکہ سیاست میں سولو فلائٹ کبھی کامیاب نہیں ہوتی‘حکومت کو عمران خان کے خلاف ایکشن لینے کا اخلاقی جواز مل گیا‘اس نے حکومت کو اپنے ہاتھ سے چابی بھری ہے ‘پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وزیراعظم انتہائی غیر سنجیدہ لوگ ہیں اور دونوں ناتجربہ کار ہیں جس کا نقصان عوام کو ہورہا ہے ‘ عمران خان کو مضبوط بنانے میں نوازشریف کا ہاتھ ہے‘ خفیہ اجلاس کی باتیں باہر لانے میں حکومت ملوث ہے‘ اس سب کے پیچھے فوج کا ہاتھ نہیں ہو سکتا اور جن لوگوں نے خبر دی ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے‘خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری ریلی ناراض لوگوں کو منانے میں کامیاب رہی ‘ہمارے مطالبات میں پاناما ایشو نمبر ایک پر ہے‘حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازع بنا رہی ہے ‘اس منصوبے میں شفافیت کا مسئلہ ہے‘ اصل معاہدوں پر عمل کیا جائے ۔
تازہ ترین