• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ہر وقت معذوری کا بیج پہنوں؟ تشدد کے شکار بھارتی مصنف کاحکومت سے سوال

گوا(جنگ نیوز) بھارت میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاہے، فالج زدہ مصنف، شاعر اور معذوری کے سرگرم کارکن سلیل چترویدی کو بھارتی قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر گوا کے ایک سنیما ہال میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے حکومت سے سوال کیاکہ کیا  انہیں ہر وقت معذوری کا بیج پہننا پڑے گا؟ کیاقومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے ضمن میں عوام کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ کسی کو تشدد کا نشانہ بنائیں چاہے وہ شخص معذور نہ بھی ہو۔  انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی کو  بہادری کا انعام دیا جاچکا ہے اور ان کے والد ایئرفورس میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں اس لیے وہ جانتے ہیں کہ حب الوطنی کیا ہے۔
تازہ ترین