• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے گورننگ باڈی میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کوشامل نہ کرنا حکومتی تعصب ہے، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ  ادارہ ترقیات کراچی( کے ڈی اے) کی گورننگ باڈی میں شہر کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور دیگر اہم اور متعلقہ شہری اداروں کو شامل نہ کرنا سندھ حکومت کا ایک اور کراچی دشمن اقدام  ہے۔ ایک بیان میں اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ سندھ حکومت تعصب میں اتنی اندھی ہو چکی ہے کہ اس نے (کے ڈی اے) کی گورننگ باڈی میں حکمران جماعت کے ان دو ارکان سندھ اسمبلی کو شامل کیا جن کاحلقہ انتخاب ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے ا )اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے )  کی حدود میں آتاہے۔ انہوںنے کہاکہ شہری ترقی کا کوئی بھی اداروہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی رہنمائی اور تعاون کے بغیرفعال نہیں ہوسکتا اور متعلقہ شہری سہولیات کے اداروں مثلا واٹر اینڈ سیوریج  بورڈ اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی اس گورننگ باڈی میں غیر موجودگی بھی اسے مزید متنازعہ بناد ے گی۔ انہوںنے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مئیر کراچی کو ماضی کی طرح کے ڈی اے کا انتظامی سربراہ مقرر کیا جائے،اس وقت اداروں کے مابین اختلافات کی وجہ شہرکے منتخب نمائندہ مئیر کراچی کا کے ڈے اے میںکسی قسم عمل داخل نہ ہونا ہے۔اس لئے شہرکی احساس محرومی اضافہ کرنے کے بجائے اختیار ات عملی طور پر منتقل کیے جائیں تاکہ شہر کے بنیاد مسائل حل ہو سکے ۔انہوںنے کہاکہ کراچی دشمن فیصلے کو تبدیل کیا جائے اور( کے ڈی اے )کی گورننگ باڈی میں شہر کی منتخب بلدیاتی نمائندوں اور متعلقہ اراکین سندھ اسمبلی کو شامل کیا جائے، بصورت دیگر ایم کیوایم اس فیصلے کے خلاف احتجاج کے تما م تر جمہوری اور قانونی راستے اختیار کریں گی۔
تازہ ترین