• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ذمہ دار نواز،عمران ہونگے،اے این پی

 پشاور(صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کا اعلان نیک شگون نہیں ۔ اگر سیاستدانوں نے یہ روش اختیار کرنا شروع کر دی تو یہ ملک کیلئے خطر ناک ہو گا۔  پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے احتجاج کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں کیونکہ سڑکوں پر فیصلوں کے نتائج ملک کے مفاد میں نہیں ہوتے ۔  اے این پی صرف جمہوریت کے ساتھ ہے اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنے گی۔ پہلے بھی عمران خان نے تین ماہ تک اسلام آباد میں دھرنا دیا اور امپائر کی انگلی کے اٹھنے کا انتظار کرتے رہے لیکن بے سود رہا ۔  پانامہ لیکس کی تحقیقات ہم بھی چاہتے ہیں لیکن جرم ثابت ہونے پر سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جانی چاہئے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو بھی اس معاملے سے نمٹنے کیلئے کوئی راہ نکالنی چاہئے تا کہ ایسی قوتوں کو موقع نہ مل سکے جو سڑکوں پر آکر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششوں میں لگ جائیں اور اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ داری نواز شریف اور عمران خان دونوں پر عائد ہوگی۔  
تازہ ترین