• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں اوسط ہائوس پرائسز میں سالانہ 8.4فیصد اضافہ

لندن (جنگ نیوز)برطانیہ میں اوسط ہوم پرائسز میں اگست تک کے 12ماہ کے دوران 8.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں گروتھ مستحکم ہے۔ جولائی میں 8فیصد سالانہ اوسط گروتھ ریکارڈ کی گئی تھی جس میں بدستور اضافہ ہوا ہے۔آفس فار نیشنل سٹیٹسٹکس (اواین ایس) کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ اگست 2016ء میں اوسط ہائوس پرائس 219000پونڈ تھی جس میں گزشتہ ماہ کی نسبت 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اواین ایس نے کہا کہ 2013ء کے اختتام کے بعد اوسط ہائوس پرائس میں ریکارڈ کی جانے والی یہ مستحکم گروتھ ہے۔ اس گروتھ میں سب سے نمایاں کردار انگلینڈ کا رہا ہے جہاں اوسط ہائوس پرائسز میں اگست 2016ء میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا اور انگلینڈ میں اوسط پراپرٹی ویلیو 236000 پونڈ ہوگئی۔ ویلز میں ہائوس پرائسز میں گزشتہ 12ماہ میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا اور اوسط ہائوس پرائس 145000پونڈ رہی۔ سکاٹ لینڈ میں اوسط ہائوس پرائس 4.3فیصد اضافے کے ساتھ 145000رہی۔ ناردرن آئرلینڈ میں اوسط ہائوس پرائس 123000پونڈ رہی اور 7.8فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔ انگلینڈ کے علاقے لندن میں اوسط ہائوس پرائسز میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں اوسط ہائوس پرائس 489000پونڈ تھی جبکہ کم ترین اوسط ہائوس پرائس نارتھ ایسٹ میں ریکارڈ کی گئی جہاں قیمت 127000پونڈ رہی۔ ایسٹ آف انگلینڈ میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں اگست 2016تک سالانہ 13.3فیصد اضافہ ہوا۔ سائوتھ ایسٹ میں 12.2فیصد اضافے کے ساتھ ہائوس پرائس گروتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ لندن میں 12.1فیصد رہی نارتھ ایسٹ آف انگلینڈ میں 3فیصد اضافہ ہوا۔ ان اعدادوشمار میں یہ بھی سامنے آیا کہ پہلی بار گھر خریدنے والوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں اگست 2016ء میں 8.2فیصد زائد ادائیگی کرنا پڑی اور اب ان کی اداشدہ مالیت 184000ہے۔ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پراپرٹی ایکسپرٹ سارہ بینی نے کہا کہ سپلائی کے مقابلے میں ہائوسنگ مارکیٹ میں ہرقسم کے خریداروں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہائوسنگ مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام جاری رہے گا۔ رائل انسٹی ٹیوشن آف سرویئرز (آرآئی سی ایس) کے سابق چیئرمین اور نارتھ لندن سٹیٹ ایجنٹ جرمی لیف نے کہا کہ بریگزٹ ووٹ کے بعد مارکیٹ کا اصل ٹیسٹ آئندہ چند ماہ میں ہوگا۔
تازہ ترین