• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی شام میں ترک فضائیہ کے حملے، 200 کرد شدت پسند ہلاک

لندن/انقرہ (این این آئی)ترک ایئر فورس کے جنگی طیاروں کے شمالی شامی علاقے میں قائم کرد ٹھکانوں پر شدید حملوں کے نتیجے میں 200جنگجوہلاک ہوگئے تاہم شامی آبزرویٹری نے کہاہے کہ ترک جنگی طیاروں کے ڈیڑھ درجن سے زائد حملوں میں گیارہ کرد جنگجو ہلاک ہوئے جب کہ چوبیس عام شہریوں کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک فضائی حملوں میں 200 کے درمیان کرد جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترک لڑاکا جہازوں نے اْم الحوش نامی گاؤں کو زیادہ تر نشانہ بنایا۔ شام کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنی والی بین الاقوامی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شمالی شام کے کرد جنگجوئوں کو ترک فضائی حملوں کا سامنا ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق ترک جنگی طیاروں نے شامی کردوں کو کم از کم بیس مرتبہ نشانہ بنایا۔ کردش حکام کے مطابق ان حملوں میں30 عام شہری ہلاک اور50 زخمی ہوئے ۔
تازہ ترین