• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں لاہور لٹریری فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) لندن میں29اکتوبر کو دی لاہور لٹریری فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایک روزہ فیسٹیول برٹش میوزیم کے بی پی تھیٹر پر منعقد ہوگا۔ فیسٹیول میں ویژیول آرٹس، پاپولر کلچر، کتابیں اور بڑے اہم آئیڈیاز پیش کئے جائینگے۔ بانی و چیئرمین ایل ایل ایف لندن رضی احمد نے بتایا کہ لندن میں پاکستان کے اعلیٰ ترین مفکر اور شخصیات اس میں شرکت کریں گی۔ فیسٹیول میں شریک اور مباحثہ میں حصہ لینے والوں میں ضیاء محی الدین، رائٹر تہمینہ درانی، آرٹسٹ، فائزہ بٹ، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، فلم ساز و اداکار سرمد کھوسٹ، اداکارہ فضا بٹ، کالم نگار اور آرٹ تاریخ دان علی اعجاز الدین، کشمیری رائٹر مرزا وحید، ترکی کے بہترین سیلنگ فکشن رائٹر ایلف سفاک شامل تھے۔ اس موقع پر کرسٹیز ڈائریکٹرز ڈاکٹر امین جعفر، کھیتم ہائوس ڈاکٹر رابن نبلیٹ، مصنف ضیاء الدین سردار، کپلنگ کے بائیو گرافر اینڈریو لائسٹ اور دیگر شامل تھے۔
تازہ ترین