• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے

برمنگھم (ابرار مغل) کشمیر پی ٹی آئی کے مختلف رہنمائوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بے نقاب کرنے کے لیے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ہر فورم پر بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ لندن سے برسلز تک اپنے حقوق اور آزادی کے لیے احتجاج بھی کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں کشمیر پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں عبدالغفور کھاڑک، چوہدری قربان ایڈووکیٹ، عبدالرئوف مغل، چوہدری اشتیاق لہڑی، اسرار ضدی، امین جلال اور دیگر مختلف رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں برسلز میں ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا ان رہنمائوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارتی لابنگ کررہے ہیں۔ اوورسیز کمیونٹی ان کا بھرپور ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اب ہندوستان نے اپنے مظالم اور سفاکیت میں اضافہ کردیا ہے۔ اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ برطانیہ اور یورپ میں ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کریں، تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنا حق خودارادیت حاصل کرسکیں۔
تازہ ترین