• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو اخلاقیات کے دائرے میں رہنا چاہیے، حمزہ باسط بٹ

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر حمزہ باسط بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمانی زبان استعمال نہ کرکے اخلاقی حدود کو پامال کرکے وزیراعظم پاکستان قائد مسلم لیگ (ن) پر بدنیتی پر مبنی جھوٹا الزام لگایا ہے کہ ڈگڈگی کا لفظ انہوں نے پاک فوج کے لیے استعمال کیا ہے جبکہ پوری دنیا یہ جانتی ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف یہ جملہ انہی یعنی عمران خان کے بار بار دھرنوں، جھوٹے الزامات اور تمام قومی اداروں پر عدم اعتماد کرنے پر استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی اور خانہ جنگی کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست میں حدود قیوم اخلاقیات کے دائرہ میں رہنا چاہیے اور ملک سے جمہوریت کی بساط لپیٹنے والے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) گریٹر مانچسٹر قمر بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور افواج پاکساتن کے درمیان بہترین روابط ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محبوب خان نے کہا کہ فوج اور حکومت میاں نوازشریف کے مابین کوئی غلط فہمی نہیں ہے، یہ محض سیاسی پروپیگنڈ ا ہے۔
تازہ ترین