• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کی حکومت نے بحرانوں کا خاتمہ کرکے عوام کو سہولتیں دیں، شاہین انجم

برسلز (عظیم ڈار)پاکستان مسلم لیگ (ن)بلجیم کے جوائنت سیکرٹری چوہدری شاہین انجم نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ پارٹی پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن)نے حکومت کی باگ دوڑ سنبھالتے ہی بحرانوں کا مقابلہ بڑی جانفشانی سے کرتے ہوئے پاکستانی عوام ک سہولیات پہنچائی اور ملک کی تعمیر وترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب سے معرض وجود میں آیا ہے بہت سی حکومتوں نے بے شمار سمجھوتے اور پراجیکٹس کیے لیکن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ سی پیک کا سارا سہرا مسلم لیگ (ن)اور اسکی اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے جنہوں نے متعدد مسائل کے باوجود منصوبے کو عملی جامہ پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاک چائنا دوستی مزید مستحکم ہوگی اور اس سے ایک ملین لوگوں کو روزگار مہیا ہوگا۔ اور صنعت وحرفت میں گراں قدر اضافہ ہوگا۔ جبکہ ہمسایہ ممالک اس دوستی اور منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے دہشت گردی کی وارداتیں کررہے ہیں ایسے نازک حالات میں حکومت جہاں بیرونی طاقتوں سے نبردآزما ہے وہیں اپوزیشن میں بیٹھے سیاسی بونے حکومت کو گرانے کی ناکام کوششیں کرچکے ہیں یہ سیاسی بونے پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جو اپنے مفاد کی خاطر ملک میں بدحالی اور دیگر بحرانوں کے ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو دھرنوں اورہڑتالوں کی دھمکیوں سے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا حکومت عوام کے مفاد کیلئے ہرسطح پر اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
تازہ ترین