• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برمنگھم (نمائندہ جنگ) آزادکشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز آف پوٹھ کے حقیقی ماموں اور چوہدری مصدق آف چھتروہ کے دامداد چوہدری ذوالفقار علی آف پوٹھ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد گھمکول شریف میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ حلقہ ڈڈیال سے تعلق رکھنے والی مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ چوہدری ذوالفقار علی کی وفات پر آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ مڈلینڈ کے سابق چیئرمین و اوورسیز کوارڈینیٹرایم ایل اے ڈڈیال چوہدری محمد شکیل، سینئر نائب صدر برمنگھم مشتاق مغل، نوجوان سیاسی رہنما سلیم بٹ، چوہدری جبار علی، چوہدری ظہور سرور، چوہدری توصیف، چوہدری واجد علی، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری نور حسین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
تازہ ترین