• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (جنگ نیوز) اہم دستاویزات افشاکرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس نے کہا کہ ایکواڈور نے وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کا انٹرنیٹ کنکشن منقطع کردیا ویب سائٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے بارے دستاویزات کی اشاعت کے بعد ایکواڈور نے جولین آسانج کا انٹرنیٹ کنکشن منقطع کردیا ہے۔ جولین آسانج اس وقت لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانہ میں قیام پذیر ہے اور انہیں ایکواڈور کی حکومت نے پناہ دی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وکی لیکس نے امریکی مالیاتی ادارہ گولڈ مین ساکس کیلئے ہیلیری کلنٹن کی تین تقاریر کے مسودات شائع کئے تھے۔
تازہ ترین