• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کا متنازع پہاڑی فن لینڈ کو دینے سے انکار

اوسلو(نیوز ڈیسک) ناروے نے ہمسایہ ملک فن لینڈ کی صد سالہ آزادی کی تقریبات کے لئے اپنی پہاڑی فن لینڈ کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ مہم چلائی گئی تھی کہ اگلے سال فن لینڈ کی آزادی کے100سال مکمل ہونے پر ہالٹی پہاڑی کو فن لینڈ کو دے دیا جائے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کی سرحد اس پہاڑ کی چوٹی سے گزرتی ہے۔ تاہم ناروے کی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پہاڑی کو فن لینڈ کو نہیں دے سکتے کیونکہ ملک کے آئین کے مطابق وہ ملک کا علاقہ کسی کو نہیں دے سکتیں۔ ہالٹی پہاڑ کا کچھ حصہ فن لینڈ میں ہے لیکن اس کی چوٹی ناروے کی سرحد کے20میٹر اندر ہے۔ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کا کہنا تھا کہ یہ چوٹی فن لینڈ کی آزادی کی صد سال تقریبات کے لئے بہترین تحفہ ہوگا۔
تازہ ترین