• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مشن تاجر برادری کو متحدرکھنا اور مسائل حل کرنا ہے،رحیم جانو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے مشترکہ امیدوار عبدالرحیم جانو نے کہا ہے کہ ہما را مشن پاکستان کی تا جر برا دری کو متحد کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ الیکشن برائے 2017کے سلسلے میں اپنے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا گیا ۔ الیکشن آفس کا افتتاح پاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین مہتاب الدین چاؤلہ نے کیا ۔ تقریب میں تاجر برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سید عبد الوحید شاہ کو الیکشن کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا گیا ۔مہتاب الدین چاؤلہ ، میاں زاہد حسین ، سید الوحید شاہ، رفیق سلیمان اور صدارتی امیدوار عبد الرحیم جانو نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مشن پاکستان کی تاجر برادری کو متحد کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔ ہم حکومت کے ہاتھ مضبوط کر نا چاہتے ہیں اور ٹریڈ کی بہتری کے لئے حکومت کی تاجر دوستانہ پالیسیوں کو سراہتے ہیں اور جہاں حکومتی پالیسیوں میں بہتری کی گنجائش ہے انہوں نے کہاہم تاجر برادری کے مشورے سے حکومت کو بہتر تجاویز دیں گے ۔
تازہ ترین