• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چٹا کانگ،انگلینڈ کو بنگلہ دیش کیخلاف 273 رنز کی برتری حاصل

لندن ( نیو ز ایجنسیز )چٹا کانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگزمیں انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔انگلینڈ کو بنگلہ دیش کے خلاف 273رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔تیسرے روز جب کھیل شروع ہوا تو شکیب الحسن اپنے کل کے سکور 31 میں کسی رنز کا اضافہ نہ کر سکے اور معین علی کی دوسری ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔آج بنگلہ دیش کی ٹیم نے محض 27 رنز بنائے اور اس کی باقی پانچوں وکٹیں گر گئیں جن میں سے تین وکٹیں بین اسٹوکس نے لیں جبکہ ایک وکٹ معین علی اور ایک عادل رشید کے حصے میں آئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے نصف سنچری سکور کی اور وہ 78 رنز بناکر گیرتھ بیٹی کا شکار بنے جبکہ مشفق الرحیم نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔انھیں معین علی نے بولڈ کیا۔ ان کی جگہ آنے والے مومن الحق بھی اسی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔تیسری وکٹ کے لیے محمود اللہ اور تمیم کے درمیان 90 رنز کی شراکت ہوئی جسے عادل رشید نے محمود اللہ کو کیچ کروا کے توڑا۔تمیم اقبال نے 78 رنز کی اننگز کھیلی جس کا خاتمہ بیٹی نے کیا۔انگلینڈ کو دن کی پانچویں اور آخری کامیابی کھیل کے اختتام سے دو اوورز قبل ملی جب بین اسٹوکس نے مشفق الرحیم کو نصف سنچری سے دو رنز کی دوری پر آؤٹ کر دیا۔جمعے کو بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور امر القیس نے اننگز شروع کی تو 29 کےا سکور پر مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی امر القیس کی وکٹ کی شکل میں ملی۔
تازہ ترین