• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی رگبی کھلاڑیوں کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) برطانوی رگبی کوچز اور کھلاڑیوں کا وفد پاکستان کے ایک ہفتہ کے دورے پراتوارکو اسلام آباد پہنچے گا۔ برطانوی وفد میں کیرگ رچرڈ ٹائلر، آئن وارن سیمپسن اور اکرام بٹ شامل ہیں۔ اپنے دورے کے دوران برطانوی وفد کے اراکین اور اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نہ صرف مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کا دورہ کریں گے بلکہ اسلام آباد پولیس،برطانوی ہائی کمیشن اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری شعبہ جات کے ساتھ ساتھ سویٹ ہومز کا دورہ بھی کریں گے۔برطانوی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان میں رگبی کے کھیل کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف سرکاری و نجی محکمہ جات کے ساتھ ملکر مشترکہ کاوش کرنا ہے۔ اسلام آباد رگبی کے سیکرٹری سلمان شیخ اور کپتان کاشف خواجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رگبی کو مرکزی کھیل کی حیثیت حاصل ہے۔ سلمان شیخ نے کہا کہ اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کی جانب سے جے کوکس ٹرافی کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جس میں خواتین ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ برطانوی وفد کی آمد سے پاکستان میں رگبی کے کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے عالمی سطح پر نئے دروازے کھلیں گے۔
تازہ ترین