• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈائون پر کھیلنے سےمجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ،اسد شفیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اسد شفیق نے کہا ہے کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی میں ون ڈاون پر کھیلتا ہوں اس لئے مجھے اس نمبر پر کھیلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں اس نمبر پر کھیلنے کا عادی ہوں۔ڈومیسٹک میں اننگز اوپن بھی کرتا ہوں۔ چھٹے نمبر پر جب بھی بیٹنگ کے لئے جاتا ہوں نئی گیند ملنے والی ہوتی ہے اس لئے اس نمبر پر کھیلنے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ہفتے کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ یونس خان ہم سب کے لئے رول ماڈل ہیں۔کوشش کروں گا کہ ان کی طرح پچاس رنز کو سو رنز میں تبدیل کرنے کی عادت ڈالوں۔یونس بھائی ہر اننگز کو بڑی اننگز میں بدل کرنے کے لئے شہرت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کی وکٹ ابتدائی دونوں دن بیٹنگ کے لئے ساز گار دکھائی دیتی ہے ۔امید ہے کہ وکٹ سے اب اسپن بولروں کو مدد ملے گی۔پاکستانی ٹیم نے دوسرے دن شام کو دو وکٹ حاصل کرکے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔ابھی تک پچ بیٹنگ کے لئے سازگا ر ہے۔ویسٹ انڈیز کو آئوٹ کر نے کے لئے مزید محنت درکار ہے۔ہفتے کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی بولنگ پر بھی محنت کررہا ہوں۔نیٹ پر کوشش کرتا ہوں کہ خود ہی بولنگ کروں۔آج جس طرح کی صورتحال تھی اگر میںبائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں کے لئے مشکلات پیدا کروں اور اپنی ٹیم کو وکٹیں دلواں تو اس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔اسد شفیق نے کہا کہ میں نے اٹیک کرنے کی کوشش کی اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی۔ 
تازہ ترین