• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈ کپ، کوالیفائنگ میچ میں نعروں اور جشن پر پابندی

لندن ( نیو ز ایجنسیز )تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں حکام نے فٹبال ورلڈ کپ کے آئندہ ماہ ہونے والے کوالیفائنگ میچ میں شائقین کی جانب سے نعرے لگانے پر پابندی لگا دی ہے۔ پابندی کی وجہ اسی ماہ تھائی لینڈ کے بادشاہ پومی پون کی وفات ہے۔دونوں ممالک کی فٹبال ایسوسی ایشنز نے شائقین کو تجویز بھی کی ہے وہ سفید، کالے، یا گرے رنگ کے کپڑے پہنیں۔تھائی لینڈ میں عوام ایک سال کا قومی سوگ منا رہے ہیں۔ اس سال ملک کے 88 سالہ بادشاہ پومی پون انتقال کر گئے تھے۔ پومی پون 70 برس تک تھائی لینڈ کے بادشاہ رہے تھے۔تھائی لینڈ کے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ روزمرہ طور پر بھی کالے کپڑے پہنیں اور جشن منانے سے پرہیز کریں۔تھائی لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے 15 نومبر کو متوقع اس میچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم آسٹریلوی حکام نے اس میچ کو مقررہ تاریخ پر ہی منعقد کرنے کے لیے کہا۔فٹبال ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر بینر، جھنڈے، اور میگا فون ممنوع ہوں گے اور اسٹیڈیم سمیت آس پاس کے علاقوں میں جشن کی اجازت نہیں ہوگی۔
تازہ ترین