• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان ناکام، شمالی کوریا نے فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈکپ جیت لیا

عمان (اے پی پی) شمالی کوریا نے فیفا انڈر 17 خواتین فٹبال ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمپئن جاپان کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 5-4 گولز سے زیر کر کے دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، شمالی کوریا نے 8 برس بعد عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، کوریا نے اس سے قبل 2008ءمیں منعقدہ میگا ایونٹ میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اردن میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں شمالی کوریا اور دفاعی چیمپئن جاپان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا، سرتوڑ کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک فیصلہ کن گول نہ کر سکیں اور میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی ککس دی گئیں جس میں کوریا نے 5 گول کر کے میدان مار لیا جبکہ جاپانی ٹیم 4 گولز کر سکی۔ اس طرح شمالی کوریا نے جاپان کو 5-4گولز سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
تازہ ترین