• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیپک ٹاکرا: ویمنز ٹیم کے فائنل میں تھائی لینڈکی ویتام کوشکست

بنکاک ( نمائندہ خصوصی) تھائی لینڈنے ویتام کو شکست دیکر کنگز کپ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ ویمنز ٹیم ایونٹ کا فائنل جیت لیا۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب اتوار کو تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کے فیشن آئی لینڈ میں ہوگی اس سے قبل تمام ایونٹس کے فائنل کھیلے جائیں گے،تھائی بادشاہ پومی پون کے انتقال کے باعث تقریب کو سادہ رکھا گیا ہے ۔ہفتے کو کھیلے گئے ویمنز ٹیم ایونٹ کے فائنل میںمیزبان اور دفاعی چیمپئن تھائی لینڈنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویتنام کو 2-0سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا ۔اس سے قبل ویمنز ٹیم ایونٹ کاپہلا سیمی فائنل تھائی لینڈ اور چین کے مابین کھیلا گیا جس میں تھائی لینڈ نے کامیابی سمیٹی۔ دوسرے سیمی فائنل میں ویت نام نے کوریا کو 2-1سے مات دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ڈویژن ون مینزکا ٹیم ایونٹ بھارت نے جیت لیا ،فائنل میں اس نے ایران کو 2-0سے مات دی ۔ قبل ازیں ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل ایران اور کمبوڈیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایران نے کمبوڈیا کو2-1سے اور بھارت نے آسٹریلیا کو 2-0سے مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔اختتامی تقریب میں ٹیموں کا مارچ پاسٹ ہوگا جبکہ آنجہانی تھائی بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خاموشی بھی اختیار کی جائے گی ۔علاوہ ازیں فلپائن نے ڈبلز کے ایونٹ میں بھی پہلی بارشکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا ،میزبان تھائی لینڈ کو سیمی فائنل میں فلپائن نے شکست دی تھی ،یہ پہلاموقع تھا کہ تھائی لینڈ کو کسی ایونٹ میں شکست ہو ئی ہے ۔
تازہ ترین