• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بارسلونا (اے پی پی) اسٹار برازیلین فٹ بالر نیمار نے بارسلونا کلب کے ساتھ نیا پانچ سالہ معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت نیمار 2021ءسیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ نئے معاہدے کے بعد ان کی آمدن 200 ملین یوروز سے بڑھ گئی ہے، دوسرے برس ان کی آمدنی میں 222 ملین یوروز کا اضافہ ہو گا جبکہ آخری تین برسوں کے دوران وہ 250ملین یوروز کما سکیں گے۔ نیمار نے بارسلونا کی طرف سے 150 میچز میں 91گولز کر رکھے ہیں۔ بارسلونا کلب کے سربراہ لوئس اینرک نے اپنے بیان میں کہا کہ نیمار کا کلب سے نیا معاہدہ کرنا اعزاز کی بات ہے، وہ تجربہ کار فٹ بالر ہیں، امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین