• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچرز رنگین پین سے شاگردوںکا ہوم ورک چیک کرکے وقت ضائع کررہے ہیں

لندن (جنگ نیوز) سکول سٹینڈرڈز کے وزیر نک گب مختلف اقسام کے رنگین پین سے شاگردوں کا ہوم ورک چیک کرکے کافی وقت چیک کر رہا ہوں انہوں نے ایم پیز سے کہا کہ مختلف رنگوں کے پین سے نمبر دینا اور مشقوں کی کتابوں پرفیڈ بیک کی تحریر کبھی بھی حکومت یا آفسٹیڈ کی ہدایت نہیں تھی۔ ایجوکیشن کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مشق کے نتیجے میں ٹیچرز پر کام کے دبائو میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ ان وجوہات میں سے ایک ہے جس کے نتیجے میں وہ اپنے پیشے کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس کام کی چیکنگ کے لئے سادہ گریڈ سے نمبر دیئے جائیں۔ نک گب ایک سوال پر اپنا ردعمل دے رہے تھے جس میں ان سے سوال کیا گیا تھا کہ ٹیچرز پر کام کا دبائو کس طرح ریکروٹمنٹ اور ریٹشن کو متاثر کرنے کا سبب بنے ہیں۔ ایک حالیہ رپورٹ سے ظاہر ہوا کہ بہت سے ٹیچرز ہر ہفتہ 60ہفتوں سے سے زائد کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ٹیچرز جی ای سی او او ای سی سی ڈی اوسط سے زیادہ کام کرتے ہیں۔ مگر ان کا تقریباً اتنا ہی وقت کلام روم میں شاگردوں کے سامنے گزارتے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ دیگر سمندر پار ہم عصروں کی طرح پھرتی کے ساتھ کام نہ کریں۔ قبل ازیں کمیٹی نے دوران سماعت سنا کہ اس تصور نے ٹیچرز کے دلوں میں گھر کرلیا ہے کہ اسکولوں میں ٹیچرز گرین اور پرپل رنگوں میں کاپیاں چیک کرتے ہیں۔
تازہ ترین