• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلاسگو میں اسلامک سینٹر کو آگ لگانے والا نسل پرست گرفتار

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) بشپ برگ گلاسگو کے ایک اسلامک سینٹر کو آگ لگاکر تباہ کرنے والے نسل پرست غنڈے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ بشپ برگ کے41سالہ مارک برک کے متعلق بتایا گیا کہ پیرس میں حملوں کے بعد17نومبر کو اس نے الفاروق کلچرل سینٹر بشپ برگ میں آتش گیر مادہ پھینکا۔پراسیکیوٹر نے عدالت نے کہا کہ ملزم نے یہ جرم مذہبی نفرت کی بنا پر کیا۔ جمعہ کو مقدمے کی ابتدائی سماعت کے دوران ملزم نے اپنے دفاع میں کوئی بات نہ کی۔ مارک برک کو آئندہ پیشی تک ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین