• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کشمیریوں پر مظالم بے نقاب کرنے کیلئے کردار ادا کرے، عامر سہیل

شفیلڈ (نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف شفیلڈ کے صدر ڈاکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ ہندوستان کی اٹھ لاکھ فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کیا انتہا کررہی ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ پچھلے تین مہینوں میں ہندوستان کی فوج نے ایک سو زیادہ کشمیریوں کو شہید اور بے شمار لوگوں کو بے گھر کردیا۔ اس ظلم و بربریت کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ بین الاقوامی دنیا کی اس موقع پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت پاکستان بین الاقوامی سطع پر ہندوستان کی کشمیریوں ظلم و بربریت کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسلہ کشمیر کا حل انتہائی ضروری ہے ورنہ ایٹمی جنگ کے خطرات ہمیشہ منڈھلاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک دہشت گرد ملک ہے اسکی خفیہ ایجنسی را نے نہ صرف بلوجستان بلکہ کراچی کے اندر حالات خلاف کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے۔ تارکین وطن پاکستانیوں اور کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنا سفیر سمجھتے ہیں اور ہم کو سفیر کا حق ضرور ادا کرنا چاہیے۔
تازہ ترین