• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی پارلیمنٹ میں سالانہ ہفتہ کشمیر کا آغازآئندہ ماہ ہوگا

برسلز(حافظ انیب راشد) کشمیرکونسل ای یو کے زیر اہتمام یورپین پارلیمنٹ میں سالانہ ہفتہ کشمیر کی تقریبات سات نومبر بروز پیر سے شروع ہوں گی۔ جس میں یورپ کے علاوہ امریکہ کینیڈا، پاکستان اور مقبوضہ کشمیرسے انسانی حقوق کے نمائندے ، سکالرز ، دانشور اور اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔ یورپین پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والے اس کشمیر ای یو ویک کے میزبان ڈاکٹر سجاد کریم ایم ای پی ہیں جو پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین بھی ہیں۔ اس حوالے سے جنگ سےگفتگو کرتےہوئے کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاکہ یورپین پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والا یہ ساتواں سالانہ ہفتہ کشمیر ہے۔ یہ ہمارے ان پروگراموں میں سےایک تقریب ہے جس کے ذریعے ہم یورپین دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک اور وہاں انڈین فورسز کی جانب سے کئے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہیں۔ ان ہفت روزہ تقریبات میں ایک بین الاقوامی کانفرنس مختلف مباحثے اور ورکشاپ کے علاوہ دستاویزی فلم تصویری اور دستکاری کی نمائش بھی شامل ہے پارلیمنٹ میں ہفتہ کشمیر کی تقریبات 11 نومبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔
تازہ ترین