• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک حق خود ارادیت کے ہفتہ کشمیر کی تقریبات آج شروع ہوں گی

بریڈفورڈ(نمائندہ جنگ)جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے ہفتہ کشمیر کی تقریبات آج( 23اکتوبر) سے شروع ہوں گی جس کا افتتاح صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کریں گے۔پہلی تقریب پاکستان قونصلیٹ بریڈفورڈ میں ہو گی جس میں برطانوی وزیر کرس ہوپکنز ،سابق وفاقی وزیر میجر طاہر اقبال،کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے صدر لارڈ نذیر احمد، کشمیر گروپ کے وائس چیرمین عمران حسین، جیوڈف کمنزایم پی اور تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین خطاب کریں گے۔تقریب کی صدارت سردار عبدالرحمٰن خان کریں گے ۔ تحریک نارتھ ویسٹ اور گریٹر مانچسٹر کی تنظیم آزاد کشمیر کا یوم تاسیس منائے گی،جس میں صدر آزاد کشمیر کے علاوہ اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین،سابق وفاقی وزیر امور کشمیر میجر طاہر اقبال، شیڈو ایجوکیشن سیکٹری انجیلا رینر، شیڈو فارن منسٹر لزمیکنسن،افضل خان MEP ،شیڈو منسٹر یاسمین قریشی،جیم میکمان MP ،مانچسٹر کے قونصل جنرل ظہور احمد اور دیگر مقامی اور قومی رہنما خطاب کریں گے۔ 24اور 25اکتوبر کو اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کے ہمراہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں عوامی رابطہ مہم کے ذریعے27اکتوبر کو 10 ڈاؤننگ مظاہرے کے اجلاس اور میڈیا رابطے کیے جائیں گے۔26اکتوبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک حق خودارادیت یورپ کے زیر اہتمام کشمیری خواتین کی کانفرنس ہوگی جس سے صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان،چوہدری محمد یاسین،میجر طاہراقبال ،پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس ،برٹش مسلم وومن فورم کی چیئرپرسن صبیحہ خان، تحریک برطانیہ کی چیرپرسن کونسلر یاسمین ڈار،برٹش کشمیری وومن کونسل کی چیرپرسن رعنا شمع نذیر،بنات المسلمین گلوبل کی چیئرپرسن سمیرا فرخ،پاکستان مسلم لیگ ن کی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری حنا ملک اور تحریک انصاف برطانیہ کی رہنما سونیا عرفان ،بیگم شمیم محمود کے علاوہ ممبران پارلیمنٹ اور کونسلرز بھی خطاب کریں گے ۔ جمعرات 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں دن 1بجے سے لے کر 4بجے تک بھرپور انداز میں مظاہرہ کیاجائے گا ۔جس کے لیے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان،چوہدری محمد یاسین،میجر طاہر اقبال ،سابق وزیر تعلیم آزاد کشمیر محمد مطلوب انقلابی ،حریت لیڈران شیخ تجمل اسلام ،سید عنایت اللہ اندرابی ،پروفیسر شاہد اقبال کے علاوہ لارڈ نذیر احمد ،لارڈ قربان حسین ،شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین ،شیڈو منسٹر یاسمین قریشی ،آل پارٹیز کشمیر گروپ کے چیرمین ڈیوڈ نٹل MP اور برطانیہ بھر سے کشمیری اور پاکستانی بھی شرکت کریں گے ۔جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ،مسلم لیگ آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ زبیر کیانی ،اقبالستان موومنٹ کے چیف آرگنائزر راجہ امجد خان ، کونسلرلیاقت علی ،سابق پارلیمانی امیدواروں عطرت علی،سابق ڈپٹی میئر پیٹر برا کونسلر محمد ندیم،سابق پارلیمانی امیدواروں ہیری بوٹا،اویس راجپوت سابق لارڈ مئیر بریڈفورڈ چوہدری رنگ زیب ،راجہ غضنفر خالق ،سابق لارڈ مئیر ناٹنگہم کونسلر گلنواز خانم،سابق مئیر اولڈہم محمد شعیب اختر،برکسٹوکی مئیر کونسلر حلیم خالد MBE اور دیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے بھی ڈاؤننگ سٹریٹ مظاہرے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئےبرطانوی حکومت سے مداخلت کر کے ریاستی عوام کے حقوق دلوانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین