• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان کی ہدایت پر کشمیر ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلیں،چوہدری نصیر

برسلز (نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کشمیر یورپ کے کوآرڈینیٹر چوہدری نصیراحمد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہدایت پر کشمیر ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں انہوں نے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سمیت دیگر ہیومن رائٹس کی تنظیموں، بیلجین سوشل تنظیموں اور دیگر اداروں کو خطوط کے ذریعے مقبوضہ وادی کشمیر کے حالات اور بھارتی سیکورٹی فورسز کے بڑھتے ہوئے مظالم کو بند کروانے اور یورپی یونین کو مسئلہ کشمیر میں مداخلت کے حوالے سے گزارشات پیش کی ہیں جن میں مذکورہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے سیاہ قوانین ور پیلٹ گن کے ذریعے کشمیری طلبہ اور نوجوان نسل کو شدید زخمی کرکے عمر بھر مفلوج کرنے کے واقعات درج ہیں، انہوں نے ان خطوط میں خصوصاً تمام کمیونٹیز کو 27اکتوبر کو ایک فقید المثال کشمیر ریلی نکالنے کا ذکر کیا اور مدعو کیا کہ اس ریلی میںتمام رنگ ونسل کے لوگ شامل ہوکر بھارتی سرکار کو عندیہ دیں کہ وہ مقبوضہ وادی کے اندر انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ مقبوضہ وادی کے محکوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ اور بین الاقوامی طاقتوں سے اپیل ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو رکوانے اور انہیں حق خودارادیت دلوانے کیلئے سچ کا ساتھ دیں تاکہ خطے میں امن وامان کی فضا بحال کی جاسکے۔
تازہ ترین