• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ کے قائدین کی جدوجہد ملک و قوم کیلئے ہے، چوہدری جاوید سدوال، چوہدری ندیم

پیرس (رضا چوہدری) پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے سینئر نائب صدر چوہدری جاوید سدوال یوتھ ونگ کے نائب صدر چوہدری ندیم ڈھیر کُنہ نے اپنے قائد پارٹی کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کو آئندہ چار سال کیلئے صدر منتخب ہونے اور چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے، انہوں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعتوں میں انتخابات جمہوریت کا حسن اور پارٹی استحکام کیلئے ضروری اور انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جو ہماری جماعت میں تواتر ۜسے ہوتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست اور جدوجہد ملک وقوم اور جمہوریت کے استحکام کےلئے ہے اور اقتدار کی خاطر کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں گی یہ ہی وجہ ہے پارٹی کے اندر بھی ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا جاتا ہے اور انتخابات اگر غیر جانبدارنہ ہوں تو (ق) لیگ کو بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں کامیابی حاصل ہوتی اور سینیٹ میں بھی ق لیگ اپنا کردار سرانجام دیتی رہی ہے۔
تازہ ترین