• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27اکتوبر کے مظاہرے میں برطانیہ بھر سے کمیونٹی شریک ہوگی، مفتی فضل قادری

برمنگھم (پ ر) کل جماعتی کشمیر رابط کمیٹی کے صدر اور مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے لوگ شرکت کریں گے ۔ کمیونٹی رہنمائوں اور علمائے کرام نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات کا تقاضا ہے کہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے، انہوں نے کہا کہ برمنگھم اور مڈلینڈزکے مختلف شہروں سے کوچوں کا انتظام ہو گیا ہے۔لندن اور گردونواح میں مہم جاری ہے۔ لوگ بسوں اور ٹرینوںں پر آئیں گے اور نارتھ زون میںچوہدری بشیر رٹوی، راجہ محمد عارف اور دیگر رہنمائوںنے مہم شروع کر رکھی ہے اور کشمیر رابطہ کمیٹی کے مشترکہ پلیٹ فورم کے تحت مظاہرے کی بھر حمایت اور تعاون کا یقین دلایا گیا ہے۔ مفتی فضل احمد نے کہ بھارت نے کنٹرول لائن پر جس طرح کے حالات پیدا کر رکھے ہیں اس سے جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ بھارت کا جنگی جنون کس بھی خطرے سے خالی نہیں ہے پاکستان کی جانب سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس وقت خاموش نہیں رہنا چاہے۔پاکستان کو اپنا سفارتی محاذ تیز کرنا چاہے اور دنیا کو بتایا جائے کہ بھارت کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں اور نریندر مودی جنگ مسلط کرنے کی کوشش کر رہاہے اور جنگ سے شدید نقصان ہو گا۔
تازہ ترین