• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اقبال سندھو

لندن (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ اسلام آباد نہیں شرپسندوں کو’’بند‘‘کرناہوگا۔ کسی صورت کسی کو شہر بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلام آبادبندکرناکوئی مذاق نہیں،عوام فتنہ پروروں کومستردکردیں۔ عمران خان کاراستہ اقتدار کے ایوانوں کی بجائے زندانوں کی طرف جاتاہے ۔عمران خان کا حامی روشن خیال طبقہ ووٹ ڈالنا پسند نہیں کرتا ۔ عمران خان جلسہ گاہ توبھرسکتے ہیں مگر سنجیدہ ووٹرزکو ان کی خالی صندوقچی ووٹوں سے بھرناپسند نہیں۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھےاقبال سندھو نے مزید کہاکہ عوام کوجس پراعتماد نہیں وہ لاکھ جتن کرلے مگروزیراعظم نہیں بن سکتا ۔عمران خان خیبرپختونخوا کا پنجاب حکومت کی کارکردگی کے ساتھ موازنہ کریں توانہیں اپنی شکست کاسبب مل جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اندازسیاست کوپذیرائی ملی اورنہ ان کاطریقہ کارجائز ہے، وزیراعظم میاں نوازشریف 1985ء سے بڑے بڑے سیاسی اجتماعات کررہے ہیں ،ان کے مقابلے میں عمران خان کاحالیہ جلسہ کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے حامی ریاست ،معیشت اورجمہوریت بچانے کیلئے پوری استقامت کے ساتھ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد اورمنظم ہیں۔
تازہ ترین