• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی لیکچرر نے ریپ سے متاثرہ خواتین کے حق میں کمپین شروع کردی

لندن (جنگ نیوز) یونیورسٹی میں قانون کی ایک لیکچرر ایلس اورنگ نے ریپ سے متاثرہ خواتین سے بہتر سلوک کے لیے کمپین شروع کردی۔ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے پردہ ہٹاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج سے پانچ سال قبل گریجویٹ سٹوڈنٹ کی حیثیت سے ایک رات انہوں نے معمول سے بہت زیادہ شراب نوشی کرلی تھی۔ ان کے دوست ان کے گھر سے چند بلاک دور تک انہیں چھوڑ گئے تھے۔ تاہم وہ گھر نہیں پہنچ سکیں۔ ایک اجنبی نے انہیں بتایا کہ اس نے انہیں سردی میں سکڑتے دیکھا تھا۔ وہ انہیں اپنے گھر لے گیا اور سیکس کیا۔ ایلس اورنگ کا کہنا ہے کہ وہ شراب کے نشے میں اس حد تک دھت تھیں کہ انہیں یاد ہی نہیں کہ اس رات کیا ہوا۔ وہ اس پوزیشن میں بھی نہیں تھیں کہ جنسی تعلق کے لیے رضامندی ظاہر کرتیں۔ وہ جب اجنبی کے بستر پر سو کر اٹھیں تو سر بوجھل تھا۔ پولیس اور یونیورسٹی نے ان کی ریپ کی شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ پولیس نے بعدازاں تحقیقات میں ناکامی پر معافی مانگ لی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نئی گائیڈ لائنز میں اب یونیورسٹیز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جنسی تشدد اور ہراساں کیے جانے پر صفر برداشت اختیار کریں اور سٹوڈنٹس کو بہتر طور پر سپورٹ کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض یونیورسٹیز میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانا عام ہے۔
تازہ ترین