• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپڑے اور فیول مہنگا، افراط زر ایک فیصد ہوگیا

لندن (جنگ نیوز) کپڑوں اور فیول پرائسز میں اضافے کی وجہ سے ستمبر2016ء میں افراط زر ایک فیصد بڑھ گیا۔ اگست میں اس کی شرح0.6فیصد تھی۔ دو سال سے زائد عرصے میں ہائوس ہولڈ آئٹمز کی لاگت میں یہ بلند ترین اضافہ ہے۔ او این ایس کے اعداد و شمار میں پتہ چلا کہ کلوتھنگ، ہوٹل سٹے اور موٹر فیول پرائسز میں زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کنزیومر پرائس انڈیکس سی پی آئی بھی بڑھ گیا۔ تاہم او این ایس کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی خاص شواہد نہیں ہیں کہ پونڈ کی قدر میں کمی کی وجہ سے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ افراط زر کی شرح میں اضافے کا بڑا سبب ہائوس ہولڈ آئٹمز بشمول کلوتھنگ فیول پرائسز کا بڑھنا ہے۔ 2010ء کے بعد کلوتھنگ پرائس میں اضافہ ہوا ہے۔ اگست میں شرح0.6تھی جو ستمبر میں ایک فیصد ہوگئی۔ یہ شرح جون 2014ء کے بعد بلند ترین اور ماہ بہ ماہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ ماہرین اقتصادیات نے پیش گوئی کی ہے کہ قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ خصوصاً پونڈ کی قدر میں کمی سے فوڈ اور کپڑے زیادہ مہنگے ہوں گے۔ ستمبر میں فوڈ پرائسز میں کمی کی وجہ سے سی پی آئی میں مزید اضافہ نہیں ہوا۔
تازہ ترین